Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کے بعد آپریشن تھیٹرز کو بھی تالے لگا دیے

کراچی ،  ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کے بعد آپریشن تھیٹرز کو بھی تالے لگا دیے
February 16, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ میں ینگ ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ او پی ڈیز کے بعد آپریشن تھیٹرز کو بھی تالے لگا دیے۔ اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے بچوں کی اموات کا ڈاکٹروں کی ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ۔ دوسری جانب  سندھ  حکومت نے ہڑتال پر جانے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی  کے لئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔ محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس دینے، تنخواہ روکنے اور نوکری سے معطلی کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ہاتھوں میں بچوں کی لاشیں اٹھائے اور دہائیاں دیتے يہ ہیں مجبور باپ جن کے لخت جگر کی سانسیں این آئی سی ایچ میں رک گئیں ۔ بچوں کے والد اور رشتے داروں نے اپنے پھولوں کے مُرجھانے کا الزام ڈاکٹروں پر لگا دیا۔ بچوں کے لواحقین نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے کیمپ میں رکھی کرسیاں اٹھا کر پھینک دیں اور اسپتال کے باہر سڑک بلاک کر دی۔