Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، ہارون آباد میں پانی کی لائن پھٹنے سے سڑک ندی کا منظر پیش کرتی رہی

کراچی ، ہارون آباد میں پانی کی لائن پھٹنے سے سڑک ندی کا منظر پیش کرتی رہی
February 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے سائٹ ایریا ہارون آباد میں پانی کی لائن پھٹ گئی ، جس کے باعث سڑک پر مصنوعی فوارہ بن گیا  اور 6 گھنٹے تک پانی بہتا رہا ، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ پانی کی لائن پھٹنے سے سڑک پانی پانی ہو گئی اور صبح ہوتے ہی ٹریفک کی روانی کیلئے مسئلہ بن گیا ، گاڑیاں سڑک پر دوڑنے کی بجائے رینگتی نظر آئیں  جبکہ پیدل گزرنے والے بھی پریشان دکھائی دیے  ۔ واٹر بورڈ ترجمان کے مطابق لائن میں پینے کا پانی نہیں ہے  بلکہ فیکٹریوں کو فراہم کیا جانے والے سب سوائل پانی ہے   ۔ لائن پھٹنے کے 6 گھنٹے بعد لائن پر تھیلیاں اور کپڑے باندھ کر پانی کا رساؤ روک دیا گیا  ۔