Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، گھریلو تنازع پر خاتون نے معصوم بیٹی کو سمندر میں پھینک دیا

کراچی ، گھریلو تنازع پر خاتون نے معصوم بیٹی کو سمندر میں پھینک دیا
February 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں گھریلو تنازع پر خاتون نے معصوم بیٹی 2 سالہ انعم کو سمندر میں پھینک دیا۔ گھریلو ناچاقی کے باعث انسان نجانے کون کون سے انتہائی قدم اٹھا لیتا ہے ۔ ایسا ہی ایک انتہائی دردناک واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں ماں کا موم دل پتھر ہوگیا اور اپنی 2 سال کی بیٹی کو اپنے ہی ہاتھوں سے سمندر میں پھینک کر قتل کردیا ۔ ماں تو اپنی اولاد کا ہر دُکھ سہتی ہے، لیکن شکیلہ کا دل پتھر ہو گیا اور معصوم بیٹی کو سمندر میں پھینک دیا ۔ بے رحم ماں کا کہنا ہے والدین اور شوہر اپنے ساتھ رکھنے کیلئے تیار نہیں تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنی بیٹی کو سمندر میں پھینکنے کے بعد فرار ہوگئی تھی، لیکن ممتا کو اپنی بچی سمندر میں پھینکنے کے بعد سکون نصیب نہ ہوا ۔ بے چین ہوکر واپس آئی اور ساحل کنارے کھڑی رہی ۔ صبح کے وقت پولیس نے سمندر کنارے سے لاش برآمد کی ۔ ملزمہ نے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ ملزمہ گولیمار کی رہائشی ہے اور اس کا شوہر نجی اسپتال میں لیب ٹیکنیشن ہے ۔