Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ،روئی کے گودام میں لگی آگ پر 12 گھنٹےبعد قابو پالیا گیا

کراچی ،روئی کے گودام میں لگی آگ پر 12 گھنٹےبعد قابو پالیا گیا
February 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ 12 گھنٹے بعد بجھائی گئی ، آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کی مدد حاصل کی گئی  جبکہ 12 واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا گیا تھا۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور خوفناک واقعہ ہوا ،  سائٹ میں روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع پر 5 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے لیکن شعلوں نے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا تو آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ۔ واٹر بورڈ کے نیپا اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی  اور آگ پر قابو پائے جانے تک پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ۔ گزشتہ رات 10 بجے لگنے والی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا  ، فائربریگیڈ، پاک بحریہ اور ڈی ایچ اے کے 15 فائڑ ٹینڈز اور 12 واٹر ٹینکرز کی مدد سے آگ بجھائی گئی ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی  ۔