Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، گلشن اقبال پارک الہ دین میں کھیلتے ہوئے بچہ نالے میں جا گرا

کراچی ، گلشن اقبال پارک الہ دین میں کھیلتے ہوئے بچہ نالے میں جا گرا
June 7, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں نالے میں گر کر ایک اور بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ گلشن اقبال پارک الہ دین میں کھیلتے ہوئے بچہ نالے میں جا گرا۔ انتظامیہ کی نااہلی اور بے احتیاطی نے پھر ایک بچے کی جان لے لی۔ گلشن اقبال الہ دین پارک میں سات سالہ حمزہ کھیلتے ہوئے نالے میں جا گرا اور جانبر نا ہوسکا۔ غم سے نڈھال اہل خانہ کا کہنا ہے بچہ پارک میں اپنے کزن کے ساتھ فٹبال کھیل رہا تھا۔ بچہ نالے کے اوپر رکھی شیٹوں پر چڑھ گیا۔ بوسیدہ شیٹیں ٹوٹنے سے بچہ بھی نالے میں جاگرا۔ دوسری جانب ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر باہر نکلا تھا کہ گولیوں کا نشانہ بن گیا۔