Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، گلشن اقبال میں 10سالہ بچی دودن بعد بھی لاپتہ

کراچی ، گلشن اقبال میں 10سالہ بچی دودن بعد بھی لاپتہ
January 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 10 سال کی بچی گھر سے دکان کیلئے گئی لیکن دو دن بعد بھی تاحال واپس نہیں آسکی ، والدین نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔ گلشن اقبال سے 10 سال کی نادیہ لاپتہ ہوگئی  ، پیر کی رات گھر سے دکان جانے کیلئے نکلی، لیکن واپس نہیں آئی  ۔ معصوم بیٹی کی گمشدگی پر اہلخانہ غم کی تصویر بن گئے  ، والد نے گلشن اقبال تھانے میں رپورٹ درج کروا دی ۔ پولیس کے مطابق اہلخانہ نے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا  ، معصوم نادیہ کے والدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کردی  ۔