Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، گرین لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک بند کر دیا گیا

کراچی ، گرین لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک بند کر دیا گیا
October 5, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرین لائن پروجیکٹ کی تعمیر کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ کو کیپری سینما کے قریب سے نمائش چورنگی تک  ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کامشورہ دیا ہے۔ شہری کہتے ہیں تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل  کیاجائے تاکہ کم سے کم مشکلات ہوں۔ اس میگا منصوبے کا پہلا مرحلہ سرجانی سے گرومندر تک مکمل کیا جا چکا ہے۔ اب اگلے مرحلے میں گرومندر سے ڈاکیارڈ تک تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔ گرین لائن منصوبے  کے ڈیزائن میں بار بار تبدیلی سے اس کی تعمیراتی مدت اور لاگت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔