Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، گرینڈ جرگے کے سربراہ نے نقیب کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی ، گرینڈ جرگے کے سربراہ نے نقیب کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا
January 31, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) گرینڈ جرگے کے سربراہ نے نقیب کیمپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سابق ایڈیشنل آئی جی رحمت محسود کہتے ہیں تحقیقات اطمینان بخش ہیں، انصاف نہ ملا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ۔  دوسری جانب سینیٹ کی انسانی حقوق فنکشنل کمیٹی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔

سابق ایڈیشنل آئی جی رحمت محسود کہتے ہیں پوری قوم نے نقیب کیلئے آواز اٹھائی، تحقیقات اطمینان بخش ہیں، انصاف نہ ملا تو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے ۔

سینیٹ کی انسانی حقوق فنکشنل کمیٹی کے ارکان میر کبیر، نثار شاہ، فرحت اللہ بابر، شاہی سید اور نسرین جلیل نے بھی نقیب کیمپ کا دورہ کیا ۔  فرحت اللہ بابر کہتے ہیں راؤ انوار کو گرفتار اور پشت پناہی کرنے والوں کوبے نقاب کیا جائے۔

نقیب کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ  نقیب ہو، انتظار یا مقصود، سب کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا ۔  راو انوار کو گرفتار کرکے چار سو چالیس مرتبہ پھانسی دی جائے ۔