Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، کینٹ اسٹیشن کے قریب ہوٹل سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کراچی ، کینٹ اسٹیشن کے قریب ہوٹل سے دو افراد کی لاشیں برآمد
January 25, 2018

کراچی  (92 نیوز ) کراچی کے علاق کینٹ اسٹیشن کے قریب ہوٹل  کے کمرے سے 2 افراد کی لاشیں  ملی ہیں ۔ دونوں افراد کو زہر دے قتل کیا گیا ہے ۔

کراچی کینٹ اسٹیشن  کے قریب ہوٹل سے 2 روز پرانی لاشیں ملیں ۔ جن کی شناخت 22 سالہ فیضان اور 30 سالہ شاہ نواز کے نام سے ہوئی ۔

مقتول فیضان کے والد کا کہنا ہے کہ شاہ نواز ان کے بیٹے کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لایا تھا ۔ ایس ایس پی صدر توفیر نعیم  کہتے ہیں دونوں کی ہلاکت زہر خورانی سے ہوئی  ۔ تاہم موت کی اصل وجوہات کمیکل رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہو سکے گی ۔

دوسری جانب کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن اور سہراب گوٹھ سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملیں

 جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی  ۔