Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، کوچنگ سینٹرمیں بچے کی ہلاکت کا معمہ حل، بڑا بھائی قاتل نکلا

کراچی ، کوچنگ سینٹرمیں بچے کی ہلاکت کا معمہ حل، بڑا بھائی قاتل نکلا
February 3, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پولیس نے بھائی کے قتل میں ملوث بڑے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔

کراچی میں یکم فروری کو نیشنل کوچنگ سینٹر سے بچے کی لاش ملی تھی ۔ جس کےقتل کے الزام میں پولیس نے مقتول کے سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔

ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ سومرو کا کہنا ہے ملزم کے بیان میں تضاد تھا  اور اسی شک کی بناء پر تفتیش کی تو ملزم نے قتل کااعتراف کرلیا ، جبکہ بچے سے زیادتی کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ۔

ملزم نے بیان میں کہا ہے کہ باپ چھوٹے بھائی سے زیادہ پیار کرتا تھا، اس لئے اسے قتل کیا ۔