Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، کورنگی میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی ، کورنگی میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
February 13, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مگزین قبضے میں لے لیے ۔
کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اشرف تنولی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
ایس پی لانڈھی شعبان علی نے واقعے سے متعلق کہا کہ جاں بحق ہونے والا اہلکار معطل تھا ۔ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے ۔ ملزمان اشرف تنولی کی موٹرسائیکل بھی لیکر فرار ہو گئے ۔