Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، کورنگی میں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی ، کورنگی میں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق
June 21, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد پولیس نے تین ملزم عامر، شہزاد اور بلال کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ملزم کا کہنا ہے دودھ والے کو بچاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے میں تھے۔ پولیس نے کار بھی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دی ہے جبکہ زخمیوں کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔