Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، کورنگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 11 مکانات مسمار

کراچی ، کورنگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 11 مکانات مسمار
January 3, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دو سو  سے زائد دکانیں اور 11 مکانات مسمار کر دئیے گئے۔ کے ایم سی، کے ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی تعمیرات مسمار کیں۔ کورنگی نمبر ساڑھے پانچ میں نالوں پر قائم 150 سے زائد دکانوں کو گرایا گیا۔ کورنگی نمبر 5 میں 60 غیرقانونی دکانیں اور 11 مکانات مسمار کئے گئے ۔ انتظامیہ کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ خواتین اور پولیس اہلکاروں میں وقفے وقفے سے تکرار ہوتی رہی۔ آپریشن کے دوران بے گھر ہونے پر ایک خاتون بے ہوش ہو گئی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب گلشن اقبال، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، لائٹ ہاوس، برنس روڈ اور آرام باغ میں مسمار کی گئی تجاوزات کا ملبہ تاحال نہیں اٹھایا جا سکا۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 20 کروڑ روپے ابھی تک نہیں دئیے۔