Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، کورنگی زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی ، کورنگی زمان ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
January 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقےکورنگی زمان ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ  پولیس نے مختلف علاقوں سے12 ملزموں کو گرفتار  لیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی کےعلاقے زمان ٹاؤن میں فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت 55سالہ فدا حسین  کے نام سے ہوئی ہے ،واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے،مزیدتحقیقات جاری ہیں۔ ادھر گڈاپ میں پولیس نے کارروائی کرکےدوملزموں کومنشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،،سہراب گوٹھ میں پولیس نے فحاشی کے اڈےسےدو خواتین سمیت تین افراد  کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب اسٹیل ٹاؤن  پولیس نے تین ملزم دھر لیے ، گرفتار ملزموں عبدالباسط، خان محمد اور احمد علی شامل ہیں۔ فقیر کالونی سےبھی  چار اسٹریٹ کرمنلزگرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ،تمام ملزموں  کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔ دوسری جانب کراچی میں دو کروڑ کی ڈکیتی کے الزام میں سی ٹی ڈی انسپکٹر رانا اشفاق کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث تین پولیس اہلکاروں سمیت دیگر  ملزم مفرور ہیں ۔ سی ٹی ڈی انسپکٹر رانا اشفاق پر گزشتہ ماہ بہادر آباد میں گھر پر چھاپے کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ واردات کرنے کا الزام ہے ۔