Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

کراچی ، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی
October 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا ،شہری نے زخمی حالت میں گاڑی دوڑا کر ڈکیتی ناکام بنادی ۔ قائد آباد میں کارسوارکولوٹنے کوکوشش ،شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے گولی چلادی ، شہری زخمی ہوا لیکن ہمت نہ ہاری اور گاڑی بھگا دی گاڑی کی ٹکر سے ڈاکووں کی موٹر سائیکل گر گئی۔ واردات سے قبل سڑک سے گزرنے والے دو افراد نے ڈاکوؤں کو سلام بھی کیا ، پولیس کاکہناہےکہ ڈاکو اسی علاقے کے رہنے والے لگتے ہیں ،جلد ہی گرفتار کرلیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔