Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 5 سالہ فاطمہ سپرد خاک

کراچی ، ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 5 سالہ فاطمہ سپرد خاک
February 1, 2018

کراچی (92 نیوز) ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 5 سالہ فاطمہ کو آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
کراچی میں ایک اور ننھی پری اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ گئی ۔
کورنگی میں منگل کے روز ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پانچ سالہ ننھی پری فاطمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں اہل محلہ اور عزیز واقارب شریک ہوئے ۔
معصوم فاطمہ کا جنازہ اٹھا تو ہر آنکھ اشکبار تھی جس کے بعد پھول کی مانند بچی کو آہوں سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
معصوم فاطمہ کورنگی نمبر پانچ میں دوران ڈکیتی ڈاکووں کی گولیوں کا نشانہ بنی، واردات میں فاطمہ کی بہن بھی زخمی ہو گئی تھی تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔