Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، چیئرمین اینٹی کرپشن کا واٹر بورڈ میں کرپشن کی انکوائری کا حکم

کراچی ، چیئرمین اینٹی کرپشن کا واٹر بورڈ میں  کرپشن کی انکوائری کا حکم
January 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چیئرمین اینٹی کرپشن کا واٹر بورڈ میں اربوں روپے کرپشن کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ سابق ایم ڈی مصباح الدین فرید سمیت 6 اعلیٰ افسروں کیخلاف انکوائری ہوگی۔ سپرنٹنڈنٹ انجنیئر شکیل احمد، ڈائریکٹر شکیل قریشی ،ڈپٹی ڈائریکٹرشیزان احمد،اعظم خان اور نثار مگسی کیخلاف  انکوائری کی جائے گی ۔

سندھ ميں صاف پانی کی فراہمی کے لئے عدالتی کميشن نے سماعت  کی ۔ چيف سيکريٹری سندھ، ميئر کراچي و حيدر آباد، ايم ڈی کراچی واٹر بورڈ اور ديگر حکام شريک ہوئے ۔ دوران سماعت چيف سيکريٹری اور افسران نے شفاف پانی کی فراہمی  پر کمیشن کو  بريفنگ دی

واٹر کميشن کے سربراہ جسٹس  ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم   نے تمام رپورٹس کو  مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عملی کام کی ضرورت ہے، منگل تک صاف پانی کی فراہمی کے لئے اگلے چھ ماہ  تک کا ورک پلان جمع کرائيں ۔

جسٹس ریٹائرڈ امير ہاني مسلم  نے چیف سیکرٹری سے کہا  کاغذوں کے پلندے جمع کرانے کے بجائے عدالت کے حکم پر عمل کريں ۔ ،ناکامی کےزمہ دار کرپٹ افسران  خلاف سخت کارروائی اوران کےخلاف مقدمات نيب کو بھجوائے جائیں ۔

کميشن نے سيکريٹری  منصوبہ بندی سندھ سميت چيئرمين کے پی ٹی، تمام کينٹونمنٹس بورڈ کے سی اي اوز کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا ۔ دوسری جانب  کراچی واٹر بورڈ میں  3 ارب روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ نے کے بعد چئیرمین اینٹی کرپشن  کی جانب سے  سابق ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید سمیت چھ اعلی افسران کے خلاف  انکوائری شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔