Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، چھری مار گروپ کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار

کراچی ، چھری مار گروپ کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار
August 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس کی غفلت کے باعث چھری مار گروپ کامرکزی ملک بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ملزم فضائی راستے سے بیرون ملک فرار ہوا جب کہ پولیس اسے روکنے کیلئے کوئی قابل ذکر اقدام نہ اٹھا سکی ۔ خواتین پر چھری سے حملوں میں ملوث ملزم کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے نکلا ، پولیس کے مطابق ملزم خوف اور دہشت پھیلانے کے لئے حملے کرتا تھا۔ پولیس ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی تو وہ فضائی راستے سے بیرون ملک فرار ہو گیا ، ملزم نے گزشتہ سال  گلستان جوہر میں خواتین پر حملوں کی 16 سے زائد وارداتیں کیں۔ مرکزی ملزم کے فرار ہونے کے بعد علاقے میں وارداتیں بھی رک گئیں۔