Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، چوری کے موبائلوں کی اطلاع پر پولیس کا آپریشن ، 10 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی ، چوری کے موبائلوں کی اطلاع پر پولیس کا آپریشن ، 10 مشتبہ افراد گرفتار
January 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کی سخی حسن چورنگی پر موبائل مارکیٹ میں چوری اور چھینے گئے موبائلوں کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد گرفتار کر لیئے۔ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چھیننے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے سخی حسن سرینا مال میں کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں موبائل فونز اور آئی ایم آئی چینجرز ڈیوائسز بھی برآمد کرلیں جبکہ پوچھ گچھ کے لیے 10 دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے برآمد کردہ موبائل فونز کا سی پی ایل سی سے ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب گلستان جوہر میں گزشتہ روز اناڑی سکیورٹی گارڈ سے گولی چلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ ایس پی گلشن طاہر نورانی کا کہنا ہے سکیورٹی گارڈ غیر تربیت یافتہ تھا ، سکیورٹی کمپنی کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ میں سیکورٹی  گارڈ سمیت خاتون زخمی ہوئی تھی۔