Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، چند روز قبل بینک لوٹنے والا گارڈ گرفتار

کراچی ، چند روز قبل بینک لوٹنے والا گارڈ گرفتار
January 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں نجی بینک میں چوری کی تفتیش کے دوران پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتادیے۔ کراچی کے نجی بینک میں نقب زنی کا معاملہ  میں  تفتیش کے دوران  پولیس کو ایک کامیابی مل گئی ، واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا  گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو موبائل فون کی لوکیشن سے سراغ لگاکر شکنجے میں لیا گیا ، ملزم نے تفتیش کے دوران ساتھی لٹیروں کے نام بھی اگل دیے۔ ڈیفنس فیز ٹو میں 29 جنوری کو سکیورٹی گارڈ  ساتھیوں کی مدد سے بینک کے لاکرز توڑ کر 65 لاکھ روپے چُراکر فرار ہوگیا تھا ۔