Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، پی ایس 102 کے پولنگ اسٹیشن 54 میں عملہ فون استعمال کرتا رہا

کراچی ، پی ایس 102 کے پولنگ اسٹیشن 54 میں عملہ فون استعمال کرتا رہا
July 25, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کھلےعام کی گئی۔ پی ایس 102 کے پولنگ اسٹیشن 54 میں عملہ فون استعمال کرتا رہا۔ عملے کی موبائل فون استعمال کرنے کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کےعملے کا موبائل فون استعمال کرنا ممنوع ہے۔ اس کے باوجود عملہ فون استعمال کرتا رہا۔ ادھر پشاور میں موبائل فون پولنگ اسٹیشن لے جانے کی پابندی بھی ہوا میں اڑا دی  گئی۔ پابندی کے باوجود ووٹرز پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون لے جانے لگے۔ حلقہ این اے 28 میں ووٹر نے ووٹ پرمہر لگا کرموبائل فون سے تصویربھی بنائی۔