Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، پی ایس پی کے رہنما میر عتیق کی گاڑی پر فائرنگ، محفوظ رہے

کراچی ، پی ایس پی کے رہنما میر عتیق کی گاڑی پر فائرنگ، محفوظ رہے
February 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار افراد نے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما میر عتیق تالپور کی گاڑی پر فائرنگ کی  تاہم وہ محفوظ رہے ۔ کراچی میں سیاسی رہنما ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آگئے ،  فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا جہاں کار سوار ملزمان نے  عتیق تالپور کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔ عتیق تالپور نے بتایا کہ ملزموں نے گاڑی پر دو فائر کئے جو  بمپر پر لگے  ۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ادھر چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کراچی دوسری جانب کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چار ملزم گرفتار کر لئے گئے جبکہ اسلحہ ، منشیات اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ رات گئےگلشن اقبال کے علاقے ضیا کالونی، جمالی گوٹھ، رحمتیہ کالونی اور مدینہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران گھر گھر تلاشی لی  اور  دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ ادھر گلبہار حاجی مرید گوٹھ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزم جنید اور ایمل خان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ ادھر سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقہ لطیف آباد 10 نمبر بچاؤ بند کے قریب مبینہ پولیس مقبالے میں ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتارکر لیا گیا۔ حیدر آباد حیدرآباد کے تھانہ بی سیکشن کی حدود میں  مبینہ پولیس  مقابلے کےدوران گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت سرتاج سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جو لاڑکانہ کا رہائشی ہے ۔ دوسرےڈاکو معشوق سولنگی کا تعلق حیدرآباد سے ہے،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے اس گروہ نے ہفتے کی صبح کینٹ تھانے کی حدود بیراج کالونی کے ایک گھر میں ڈکیتی کی  اورفرار ہوگئے تھے۔ ڈاکوؤں سے لوٹا ہوا سامان  برآمد کر لیا گیا ہے،ابتدائی تفتیش میں ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔