Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، پولیس کی رات گئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،متعدد ملزم دھر لئے

کراچی ، پولیس کی رات گئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،متعدد ملزم دھر لئے
January 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی پولیس نے گزشتہ رات مختلف کارروائیوں کے دوران 15 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں۔ کراچی پولیس رات بھر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک رہی ، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 16 ملزمان دھرلیے ۔ گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان شکنجے میں آئے ، جن سے 4 پستول، 2 موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کئے گئے ۔ملزمان نے موٹرسائیکل پر پولیس نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی ۔ پولیس کی جانب سے ‎شیرپاؤ کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی گئی ،کریک ڈاؤن کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی ۔