Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی میں ملوث سکیوٹی گارڈ گرفتار کر لیئے

کراچی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی میں ملوث سکیوٹی گارڈ گرفتار کر لیئے
September 17, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی میں ملوث سکیوٹی گارڈ سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ رات گئے کراچی پولیس کا ایکشن ہوا۔ سائٹ کے علاقے میں نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا جبکہ لوٹے گئے پیسے لیکر فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 اسٹریٹ کرمنلز دھر لیے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ ادھر ایسٹ زون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹاون سے موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ ملزم موٹرسائیکلیں چوری کرکے اسکے پارٹس فروخت کر دیتے تھے۔