Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو حراست میں لے لیا

کراچی ، پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو حراست میں لے لیا
February 5, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سائٹ سُپر ہائی وے پر پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو حراست میں لے لیا ۔ مقتول قرار دی گئی خاتون کا زندہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ گھوٹکی میں 3 سال پہلے پسند کی شادی کرکے گھر بار چھوڑنے والی خاتون کے کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا ۔ سسی شیخ اپنے شوہر کے ساتھ کراچی کے علاقے سائٹ سُپرہائی وے پر رہائش پذیر تھی ۔ پولیس نے گزشتہ رات دونوں کو حراست میں لے لیا ۔ خاتون کا کہنا ہے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد والدین زبردستی دوسری شادی کروانا چاہتے تھے ۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے سسی کو اغوا نہیں کیا، اور 3 سال پہلے مرضی سے شادی کی، جس کے بعد کراچی میں رہائش اختیار کرلی تھی ۔ 2016 میں سسی کے اہلخانہ نے نہر سے ملنے والی ایک لاش کو سسی کی لاش قرار دیکر شناخت بھی کرلیا تھا ۔پولیس نے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے 6 افراد کو جیل پہنچا دیا تاہم سسی کی زندہ موجودگی کے بعد اب تمام افراد کی رہائی کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔