Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، پاکستان تحریک انصاف نے پتنگ کاٹ کر رکھ دی

کراچی ، پاکستان تحریک انصاف نے پتنگ کاٹ کر رکھ دی
July 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں 30 برس  تک تن تنہا راج کرنے والی ایم کیو ایم کی پتنگ کو  پاکستان تحریک انصاف نے کاٹ دیا ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 سیٹوں پر ایم کیو ایم صرف ایک پر کامیابی حاصل کر سکی ،سیاسی تالاب میں ووٹوں کے پانی کی کمی  کی وجہ سے ڈولفن بھی سانس نہ لے سکی،بلند وبانگ دعوی کرنےوالے مصطفی کمال کوکراچی سے ایک بھی نشت نہیں ملی۔ فاروق ستارکو ان کے پرانے رفیق عامرلیاقت نے واضح اکثریت سے شکست د ےدی۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایم کیوایم اپنے روایتی حلقوں میں دوسرے اور تیسرے نمبر  پر ہے۔ وزیراعلی سندھ لانے کادعوی کرنے والےاکثرنشستوں پر دوسرے اور تیسرے نمبرپھربھی نہیں آسکے۔