Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، ٹرانسپورٹر رحیم مینگل کے اغوا کےبد قتل کی تحقیقات تیز کر دی گئیں

کراچی ، ٹرانسپورٹر رحیم مینگل کے اغوا کےبد قتل کی تحقیقات تیز کر دی گئیں
January 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ٹرانسپورٹر رحیم مینگل کے اغواء اور پھر بلوچستان میں قتل کیے جانے کی تحقیقات تیز کر دی گئیں ، مقتول رحیم کو ماضی میں ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کی جانب سے اغواء کر کے 75 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رحیم مینگل کو ڈیفنس سے اغواء کر کے بلوچستان میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد تھقیقات تیز کر دی گئیں ،  دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول ٹرانسپورٹر کو ماضی میں کراچی کے تھانیدار نے بھی اغواء کیا تھا۔ سابق تھانیدار مبینہ ٹاون اور ڈی ایس پی نے ساتھیوں کی مدد سے اغواء کیا اور 75 لاکھ تاوان بھی وصول کیا تھا ۔ مقدمے کےتفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہرپہلو سے تحقیقات جاری ہیں ، مقتول کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں جو بھی ملوث ہے، اسے گرفتار کرکے سزا دی جائے ۔