Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، نیو سندھ سیکرٹریٹ میں آتشزدگی کا معاملہ ،5افراد مشکوک قرار

کراچی ، نیو سندھ سیکرٹریٹ میں آتشزدگی کا معاملہ ،5افراد مشکوک قرار
February 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں نیوسندھ سیکرٹریٹ میں آگ لگی یا لگائی گئی؟،تحقیقاتی کمیٹیوں نے 5 افراد پر شک کا اظہار کر دیا ۔

سندھ سیکریٹریٹ میں چھٹی کے روز آتشزدگی میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز سمیت مختلف دفاتر کا ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا ۔ آگ لگی یا لگائی گئی ، دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بھی آتشزدگی کے معاملے پر شکوک اظہار کر دیا ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیکریٹریٹ کے بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے جبکہ  چھٹی کے باوجود کچھ ملازمین آتشزدگی کے وقت دفتر میں موجود تھے ۔

کمیٹی نے سیکیورٹی عملے پر شبہات کا اظہار کر دیا ، رپورٹ میں ورکس اینڈ سروسز کے ریکارڈ کو آگ لگائے جانے کے شبہے کا اظہار کیا گیا ۔

کمیٹی نے سیکیورٹی انچارج سمیت ورکس ڈیپارٹمنٹ کے عملے سے پوچھ گچھ کی سفارش کی ہے ۔