Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے والے سابق فیکٹری ملازم نے گرفتاری دیدی

کراچی ، ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے والے سابق فیکٹری ملازم نے گرفتاری دیدی
August 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے والے سابق فیکٹری ملازم سلیم شہزاد نے گرفتاری دیدی۔ نوکری سے نکالنے کی رنجش پر فیکٹری کے سابق ملازم نے ساتھیوں کو یرغمال بنا یاتھا ، ملزم نے مطالبہ کیا تھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کو بیان ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں ۔ سلیم شہزاد نے رینجرز افسران کی موجودگی میں گرفتاری دی ، یرغمال بنائے گئے دونوں افرادکو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ ملزم نے پانچ گھنٹے تک دو افراد کو یرغمال بنائے رکھا ۔پولیس نے ملزم کا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا۔