Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، نامعلوم افراد نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا

کراچی ، نامعلوم افراد نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا
August 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد میں نامعلوم افراد نے معصوم بچوں کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا۔ کراچی میں بچوں پر تشدد کے پراسرار واقعات سامنے آئے ہیں۔ اب تک تین بچوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ہی گھر کے دو بچے لاپتہ ہوئے۔ دو گھنٹے بعد ملے تو جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے علاقہ پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ میڈیا پرخبر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ معلوم کیا جائے بچوں پر کس نے تشدد کیا۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی کر دی۔