Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، نارتھ ناظم آباد میں فاسٹ فوڈ کی دکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکا

کراچی ، نارتھ ناظم آباد میں فاسٹ فوڈ کی دکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکا
October 2, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقےنارتھ ناظم آباد میں فاسٹ فوڈ کی دکان میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس سے اطراف میں فلیٹوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ گونج اتنی کہ سارا علاقہ گونج اٹھا ۔ دھماکے سے 3 دکانیں مکمل تباہ ہو گئیں۔ پولیس اور رینجرز کے جوان دھماکے کی جگہ پہنچے ۔ علاقہ مکین بھی گھروں سے باہر نکل آئے ۔ علاقے میں شدید خوف وحراس پھیل گیا ۔ دکان کا سارا سامان اور گیس سلنڈر سڑک پر آگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کئے ۔ ابتدائی تفتیش میں دھماکہ گیس لیکج کے باعث قرار دیا گیا۔ دھماکے کے بعد فاسٹ فوڈ کا مالک بھی موقع پر آپہنچا اور کہا گیس سلنڈرز صیح حالت میں موجود ہیں ۔ دھماکا کیسے ہوا، کچھ علم نہیں۔ پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی تفتیش میں تخریب کاری کا امکان ظاہر نہیں کیا۔