Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، ملیر کینٹ کے قریب گزشتہ روز ہوٹل پر فائرنگ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی ، ملیر کینٹ کے قریب گزشتہ روز ہوٹل پر فائرنگ کے 2 ملزمان گرفتار
February 5, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب گزشتہ روز ہوٹل پر فائرنگ کے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملیر کینٹ پولیس نے مقدمہ ہوٹل انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات کی سیر کرا دی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال ایک گاڑی تحویل میں لے لی ہے ۔ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں ہوٹل منیجر شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ اسلحہ کے زور اور طاقت کے نشے میں دھت ملزمان آسانی سے فرار ہو گئے تھے ۔ قبل ازیں کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کی جان لے لی۔ مقتول کو سینے اور بازو پر تین گولیاں لگیں ۔ اہلکار احتشام احمد مزار قائد ٹریفک چوکی پر تعینات تھا  کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، جاں بحق اہلکار کو سینے اور بازو پر گولیاں لگیں ،  لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی  ۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر بھی اسپتال پہنچے ، جب کہ  پولیس نے جائے وقوعہ سے تیس بور کے دو خول ، اہلکار کا موبائل فون اور پرس تحویل میں لے لیا ۔