Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی

کراچی ، مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی
January 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو  زخمی ہو گئے۔ ناظم آباد نمبر دو پر فائرنگ سے دو افراد رحیم اللہ اور عبداللہ زخمی ہو گئے۔ رحیم اللہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے فرمان نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب گلشن حدید میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ گرفتار ملزموں میں امین عرف مینا، طاہر اور مناف شامل ہیں جن سے اسلحہ ،موٹرسائیکل اور شہری سے چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔