Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، لیاقت آباد میں قاتل ڈور نے بچی کی جان لے لی

کراچی ، لیاقت آباد میں قاتل ڈور نے بچی کی جان لے لی
August 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قاتل ڈور نے10سالہ بچی کی جان لے لی۔والدین کی اکلوتی بیٹی طیبہ کی زندگی کا چراغ گل ہونے پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، ورثا نے حکومت سے پتنگ بازی  پر پابندی عائد کرنے کی فریاد کردی۔ تیسری جماعت کی ہونہارطالبہ دس سالہ طیبہ موٹر سائکل پر والد کے ہمراہخوشی خوشی نانی سے ملنے جارہی تھی کہ اچانک قاتل ڈور نے گلہ کاٹ دی ، ننھی بچی باپ کی بانہوں میں ہی دم توڑ گئی ۔ تین  بھائیوں  کی اکلوتی  بہن کی یوں اچانک موت پر ایک کہرام برپا ہوگیا ،ورثا کا کہنا ہے کہ بچی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن غیر قانونی مویشی منڈیوں کے باعث ٹریفک جام نے بروقت اسپتال نہ پہنچنے دیا  اور طیبہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ کمسن طیبہ کے اہلخانہ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پتنگ کی اس خونی ڈور پر پابندی لگائی جائے تاکہ پھر کسی طیبہ اس کی زد میں نہ آئے۔