Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، لیاری جنرل اسپتال میں 39 خاکروبوں کی بھرتی کا آغاز

کراچی ، لیاری جنرل اسپتال میں 39 خاکروبوں کی  بھرتی کا آغاز
February 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال میں مزید 39 خاکروب بھرتی کرنے کا آغاز ہوگیا۔

سندھ لیاری جنرل اسپتال کے 532 بستروں پر چوبیس گھنٹے کام جاری رہتا ہے ہسپتال کیلئے تین شفٹیں ہیں جب کہ  محض 17 خاکروب موجود ہیں ۔

سندھ گورنمنٹ کے لیاری جنرل اسپتال کے صفائی کا نظام بد سے بدتر ہوا تو محکمہ صحت کو مزید 39 خاکروب بھرتی کرنے کا خیال آگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض اور تیمار دار کی بہتر صحت کیلئے صفائی کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں مزید شعبہ جات قائم کئے جارہے ہیں تاکہ علاقہ مکین دو دراز کے علاقوں کا رخ نہ کریں۔