Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے افسران کام کاج چھوڑ کر موج مستیوں میں مصروف

کراچی ، فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے افسران کام کاج چھوڑ کر موج مستیوں میں مصروف
January 1, 2019
کراچی (92 نیوز) کے ایم سی کے محکمہ فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول میں کیا ہو رہا ہے 92 نیوز حقیقت سامنے لے آیا۔ محکمہ کے افسران کام کاج چھوڑ کر موج مستیوں میں مصروف ہو گئے۔ دفتر میں چیف فوڈ انسپکٹر نے اپنے افسر پر نوٹوں کی بارش کر دی۔ کراچی میں مضر صحت  اشیاء کی کھلے عام فروخت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر خاموش محکمہ فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے آفسران کے نئے کارنامے سامنے آگئے۔ نائنٹی ٹو نیوز کو حاصل فوٹیج میں موج مستیاں کرتا چیف فوڈ انسپکٹر اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد طاہر پر نوٹ لُٹاتا اور رقص کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاملے سے بے خبر مئیر کراچی وسیم اختر ایک طرف تو بلدیہ عظمی میں مالی بحران کا رونا روتا ہیں مگر دوسری جانب ان کے ماتحت  افسران رشوت کے ہزاروں روپے ایک دوسرے پر لوٹا رہے ہیں۔