Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کے پریمیئرشو کا انعقاد

کراچی ، فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کے پریمیئرشو کا انعقاد
February 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پیک فرینس کی اینیمٹڈفلم گلوکو اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا کراچی میں شوبز کے جگمگاتے ستاروں سے بھرا شاندار پرمیئر شو ہوا  ۔ تھرل، تفریح اور ہنسی مذاق کے ساتھ خوبصورت موسیقی سے بھرپور فلم 2 فروری سے پاکستان بھرکے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

انگلش بسکٹ مینوفیکچرز کی سی ای او کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ فلم میں جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو خوبصورتی کے ساتھ اجاگرکیا گیا ہے ۔

برینڈ منیجر گلوکو کومل بشیر کا کہنا تھا کہ یہ کہانی اللہ یار اور اس کے جنگل کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔  جو ایک ظالم شکاری سے مقابلے کے لئے ہمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہیں  ۔

انیمیٹڈ فلم اللہ یار انیڈ دی لیجنڈ اف مارخور دو  فروری سے پاکستان کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔