Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، فائرنگ سے جاں بحق ایم کیوایم کے کارکن شکیل سپرد خاک

کراچی ، فائرنگ سے جاں بحق ایم کیوایم کے کارکن شکیل سپرد خاک
February 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پیر کی رات دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ایم کیوایم پاکستان کے کارکن شکیل انصاری کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ جاں بحق کارکن شکیل انصاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ،خواجہ اظہار فیصل سبزواری اور عامر خان سمیت  کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل  سبزواری نے کہا شکیل انصاری کا جرم یہ تھا کہ وہ ایم کیوایم کا کارکن تھا۔ انھوں نے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور جھوٹے مقدمات بنائے جانے پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو بھی اڑے ہاتھوں لیا۔ اُدھر کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر معاملات غور کرنے کیلئے ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بدھ کو بہادرآباد میں اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے اجلاس کے بعد ایم کیوایم پاکستان اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔