Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، عدنان پاشا کی سی ٹی ڈی اہلکار پر مبینہ فائرنگ ، اسلحہ بھی چھین لیا

کراچی ، عدنان پاشا کی سی ٹی ڈی اہلکار پر مبینہ فائرنگ ، اسلحہ بھی چھین لیا
August 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) شاہراہ فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا ایک بار پھر منظر عام پر آگیا۔عدنان پاشا نے اس بار مبینہ طور پر سی ٹی دی  اہلکار پر فائرنگ کر ڈالی اور سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا ، عدنان پاشا کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا اہلکار حنیف بال بال بچ گیا، ملزم عدنان پاشا کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کراچی کا رہائشی عدنان پاشا  چند ماہ قبل منظر عام پر آیا تھا جب اس نے مصروف شاہراہ پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنائی اور سکیورٹی اداروں کو خود کو گرفتار کرنے کا چیلنج کیا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ملزم کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی ۔