Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، عدالتوں میں چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں بینرز آویزاں

کراچی ، عدالتوں میں چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں بینرز آویزاں
February 16, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کی عدالتوں میں ایک بار پھر چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ۔
بینرز پر کون بدلے گا نظام، عوامی حقوق کی جنگ، چیف جسٹس کے سنگ کا نعرہ تحریر کیا گیا ۔ بینرز پر "سیاست نہیں انصاف"بھی تحریر کیا گیا ۔
بینرز سٹی کورٹ کے داخلی راستوں پر آویزاں کئے گئے ۔
بینرز پر کنونئیر ڈاکٹر نواز علی ملاح کا نام درج ہے ۔ بینرز پر عوامی حقوق کی جنگ، چیف جسٹس تیرے سنگ کا نعرہ بھی تحریر کیا گیا ۔