Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، صدر ممنون حسین این اے247 میں حق رائے دہی استعمال کرینگے

کراچی ، صدر ممنون حسین این اے247 میں حق رائے دہی استعمال کرینگے
July 24, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات میں ملک کا سب سے اہم ووٹ کراچی میں کاسٹ کیا جائے گا ۔ افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر صدر مملکت ممنون حسین این اے  دو سو سینتالیس میں حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ سیاست، طب، فن اور معیشت کے کئی نامور ملکی ستارے بھی جس میں فاروق ستار، عارف علوی، فوزیہ قصوری کے حلقہ انتخاب میں ووٹ کا حق استعمال کرینگے ۔ نگراں وفاقی وصوبائی کابینہ ارکان کے نام بھی این اے دوسوسینتالیس کی انتخابی فہرستوں میں ہے۔ آصف علی زرداری این اے دوسوتیرہ میں بلاول بھٹو نوڈیرو میں ووٹ کی امانت اہل امیدوار کے سپرد کرینگے۔ ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا ووٹ این اے دوسو چوون اور مصطفی کمال عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے دوسوتینتالیس کے ووٹر ہیں ۔ اے این پی کے شاہی سید اور پی ایس پی کی کراچی سے امیدوار مردان اور ایبٹ آباد میں ووٹ کاسٹ کرسکتی ہیں ۔ ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار ن لیگ کے مفتاح اسماعیل ،پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر احمد ،کپتان کے کھلاڑی عارف علوی اور عمران اسماعیل جس حلقے سے امیدواراسی علاقے میں ووٹ کاسٹ کرنے کے حقدار ہیں۔ ایم ایم اے کے ڈاکٹرمعراج الہدی، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری کراچی وسطی میں جبکہ آفاق احمد کورنگی کے حلقے میں حق رائے دہی استعمال کرینگے۔