Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، شہر کے کئی مقامات پر دیوہیکل دیواریں تعمیر کی جانے لگیں

کراچی ، شہر کے کئی مقامات پر دیوہیکل دیواریں تعمیر کی جانے لگیں
February 4, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی شہر کے کئی مقامات پر دیوہیکل دیواریں تعمیر کی جانے لگیں ۔
کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد خطرناک قرار دیئے گئے بل بورڈز تو ہٹا دیئے گئے لیکن پیسہ کمانے کا نیا طریقہ بھی نکال لیا گیا ۔
کراچی میں اشتہاری مہم کیلئے پارکس اور دیگر کئی مقامات پر دیواریں قائم کی جانے لگیں جن کی چوڑائی 20 سے 50 فٹ تک ہے ۔
اشتہار بازی کی یہ مہم شہریوں کیلئے خطرناک بھی ہو سکتی ہے ۔ آخر یہ خطرناک دیواریں کس کی اجازت سے تعمیر کی جانے لگیں ۔ اس بارے میں میئر کراچی وسیم اختر نے تحفظات ظاہر کر دیئے ۔
وسیم اختر نے کہا کہ جہاں دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں وہ سڑکیں تو کے ایم سی کی ہیں لیکن انہوں نے کسی کو دیوار کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی دنیا میں کہیں ایسا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اجازت نہیں دی تو کارروائی کون کرے گا ، اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ۔