Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، شناختی کارڈز کے حصول کیلئے عوام کی رات گئے تک نادرا مراکز کے باہر لائنیں

کراچی ، شناختی کارڈز کے حصول کیلئے عوام کی رات گئے تک نادرا مراکز کے باہر لائنیں
July 25, 2018
کراچی (92 نیوز) شناختی کارڈ سے محروم افراد کی رات گئے نادرا مراکز کراچی کے باہرلائنیں لگیں رہیں۔ ہزاروں شہری نادرا دفاترکے باہر موجود  رہے ۔ ڈی جی نادرا سندھ میر عجم نے مختلف مراکز کا دورہ کیا، ان  کا کہنا تھا کہ نادرا سینٹرز سے دوپہر 2 بجے تک شناختی کارڈز جاری کئے جائیں گے۔ ادھر فیصل آباد میں بھی گٹ والا کے رہائشی میاں بیوی ووٹ ڈالنے کے لئے خوار ہوتے رہے ،  نادرہ عملہ سات دن سے بنے ہوئے شناختی کارڈ فراہم نہیں کر رہا۔ عملہ کہتا ہے شناختی کارڈ گاڑی میں ہے اور چابی گم ہو گئی۔