Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، شارع فیصل کو کراچی کی ماڈل شاہراہ بنانے کی تیاری

کراچی ، شارع فیصل کو کراچی کی ماڈل شاہراہ بنانے کی تیاری
October 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) شارع فیصل کو کراچی کی ماڈل شاہراہ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مداخلت پر 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شارع فیصل اب شاہراہ نہیں بلکہ شہر کی ماڈل شاہراہ بنے گی ، مئیر کراچی وسیم اختر اور کراچی پولیس چیف امیر شیخ کے  مشن کے تحت  ملیر ہالٹ سے میٹرو پول تک موٹر سائیکل سواروں کیلئے علیحدہ لین بنائی جارہی ہے ۔  مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ مخصوص لین سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی۔ شارع فیصل کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جارہا ہے، کے ایم سی ٹاسک فورس نے آپریشن کی تو مداخلت ہوئی اور ہاتھا پائی بھی، آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ شارع فیصل کی مخصوص لین پر جہاں موٹر سائیکل سواروں کو سہولت ہوگی، وہیں قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔