Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، سہراب گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی ، سہراب گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار  جاں بحق
October 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس افسر کو قتل کردیا، دوسرے اہلکار نے بھاگ کر جان بچائی ، واقعہ کے بعد حساس مقامات سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں  ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر محمدرفیق جاں بحق ہو گیا ،محمدرفیق  ساتھی اہلکار اے ایس آئی عبدالحکیم  کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے۔ احسن آباد چوکی کے قریب  موٹرسائیکل سوار دوملزمان نے ان پر فائرنگ کردی ، محمدرفیق موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی اہلکار نے مشکل سے جان بچائی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے اٹھارہ خول ملے ہیں ، واقعہ کے بعدتمام حساس مقامات سے ٹریفک پولیس اہلکار ہٹادے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک ملیرطاہر نورانی کہتےہیں تمام اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ اور چھوٹے ہتھیار دے دیے گئے ہیں۔