Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، سندھ سیکرٹریٹ کی بالائی منزل پر آتشزدگی ، اہم ریکارڈ جل گیا

کراچی ، سندھ سیکرٹریٹ کی بالائی منزل پر آتشزدگی ، اہم ریکارڈ جل گیا
February 24, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) چھٹی کے دن سندھ سیکرٹریٹ کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی جس سے  اہم ریکارڈ جل گیا ۔ مخصوص دفاتر میں شعلوں کا بھڑکنا سوالیہ نشان چھوڑ گیا  ۔

فائر بریگیڈ کا عملہ 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچا ۔پولیس نے اہم ریکارڈ جلنے کی تصدیق کر دی۔ آتشزدگی سے نیو سندھ سیکرٹریٹ کا چوتھا اور  چھٹا فلور بھی متاثر ہوا۔

ایس پی توقیر نعیم نے آگ لگنے یا لگانے سے متعلق  انکوائری کا اعلان  کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق جن محکموں کے دفاتر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،ان کے کئی افسران کے خلاف نیب میں کرپشن مقدمات کی تحقیقات چل رہی ہے ، جن میں محکمہ صحت کے سیکرٹری فضل اللہ پیچوہو بھی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ نیب کو کرپشن کی رقم واپس کرنے والے پانچ سو ساٹھ کرپٹ افسران کا ریکارڈ بھی عمارت میں موجود ہے ۔