Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، سمن آباد میں ڈاکو ہوٹل میں لوٹ مار کر کے فرار

کراچی ، سمن آباد میں ڈاکو ہوٹل میں لوٹ مار کر کے فرار
February 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے سمن آباد میں مسلح ڈاکو ہوٹل میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مار کر کے آسانی سے فرار ہو گئے ،  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ سمن آباد میں ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے اور 12 موبائل فونز ، ہزاروں روپے نقدی لے اڑے،ملزموں نے شناخت چھپانے کے لئے چہرے ماسک لگا کر واردات کی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوزنے حاصل کر لی ۔ ادھرضلع ملیر میں ائیر پورٹ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کھوسہ گوٹھ اور طارق بن زیاد سوسائٹی میں کیاگیا ،  آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ دوسری جانب گلشن اقبال 13ڈی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔