Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، سرکاری ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

کراچی ، سرکاری ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ
February 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ کے سرکاری اسپتالوں  میں کام کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف مطالبات کے حق میں  پریس کلب کے باہر آگئے ۔ مظاہرین نے سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ہیلتھ الاؤنس اور دیگر مطالبات پورے کرے۔

سندھ  بھر  سے  آ نے والی  پیرا میڈیکل  اسٹاف تنظیموں کا  ہیلتھ الاؤئنس ، سروس  اسڑکچر  ،ٹائم اسکیل پرموشن  سمیت دیگر مرعاتوں  عدم  کی فراہمی کے خلاف  کراچی پریس کلب پر شدید احتجاج صوبائی حکومت سے مطالبات ماننے  کا مطالبہ کیا۔

احتجاج  میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا  کہ صوبے بھر میں خدمات انجام  دیتے   ہیں ہمیں   بھی آلاؤئنسز دئیےجائیں ۔

پیر میڈیکل ملازمین کا کہنا تھا مطالبات پورے نہ ہوئے 19 سے 24 فروری  تک  سندھ بھر تمام اسپتالوں کی  او پی ڈی  2 گھنٹے کے لیے بند رکھی جائیں گی۔