Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر کے گھر پر چھاپہ ، تلاشی لی گئی

کراچی ، سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر کے گھر پر چھاپہ ، تلاشی لی گئی
January 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد اہلکاروں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔ ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کی ٹیم  کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں ۔ کراچی میں سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر کے گھر پرچھاپہ مارا گیا ۔ دوسری جانب سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے کہا ہے کہ اہلکاروں کے گھر والوں سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ وزیرداخلہ نوٹس لیں،

نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد  راؤ انوار تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں ۔ مقدمہ درج ہوئے تین دن گزر  گئے مگر راؤ انوار ہاتھ نہ آسکا۔

پولیس نے راؤ انوار کے دست راست شعیب عرف شوٹر کے گھر  پر چھاپہ مارا ۔

دوسری جانب میڈیا پر راؤ انوار کی بیان بازی جاری ہے  جس پر عوامی حلقوں میں بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ کیا پولیس اپنے پیٹی بند بھائی کو گرفتار کر نے کے لئے  سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے؟۔

کیا اہم شخصیت کی پشت پناہی تو  راؤ انوار کی گرفتاری میں رکاوٹ نہیں بن رہی ؟ ۔

دوسری جانب پولیس نے راؤ انوار کے دست راست سابق ایس ایچ او شعیب عرف شوٹر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ۔

ساتھیوں کے  گھروں چھاپوں کے حوالے سے راؤ انوار کا کہنا ہے اہلکاروں کے گھر والوں سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔

راو انوار نے وزیر داخلہ سے پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  چھاپوں کے خلاف قانونی مشاورت کے بعد مقدمہ درج کرائیں گے ۔