Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، ساؤتھ سٹی اسپتال کی شرجیل میمن کے یورپی ممالک میں آپریشن کی تجویز

کراچی ، ساؤتھ سٹی اسپتال کی شرجیل میمن کے یورپی ممالک میں آپریشن کی تجویز
March 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کے علاج کے معاملے پر ساؤتھ سٹی اسپتال نے شرجیل میمن  کے یورپی ممالک میں آپریشن کی تجویز دے دی ، عدالتی حکم پر ساؤتھ سٹی سے تجویز لی گئی تھی  ۔

اربوں روپے کرپشن کےالزام میں گرفتار سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن   کوملک سے باہر بھجوانے کی تیاریاں زورپکڑگئیں،کراچی کے نجی اسپتال نے  شرجیل کو علاج کےلئے یورپی ممالک بھجوانے کی تجویزدے دی۔

نجی اسپتال نے بتایاکہ ڈسک ریپیلسمنٹ سرجری کی سہولت اسپتال میں بھی موجود نہیں ، یہ سرجری پاکستان میں کرنا ہائی رسک ہے ، اس سرجری کی تمام تر سہولیات یورپی ممالک میں موجود ہیں۔بروقت سرجری نہ کی گئی تو شرجیل میمن معزول ہوسکتے ہیں

احتساب عدالت کی جانب سے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کئے جانے کا امکان ہے ، اس سے پہلے جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی بیرون ملک علاج کی تجویز دی تھی ۔

عدالت نے سرکاری اسپتال کی تجویز کےبعد نجی اسپتال  سے تجویزلینے کی ہدایت کی تھی۔